سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے

سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے فائل فوٹو سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم جاتی امرا میں آج لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم آج لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے جبکہ کارکنان سے ملاقات دو دن بعد رکھی گئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہرکارکن جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور نوازشریف کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جبکہ جاتی امرا میں کارکنوں کو داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store