فنڈنگ کا سلسلہ نہ رُکا تو 5 سال میں ڈیم بنادیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فنڈنگ کا سلسلہ نہ رُکا تو پانچ سال میں ڈیم بنادیں گے۔

اپنے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہا عمران خان نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ ڈیمز بنانا کتنا ضروری ہے، سیاسی لوگ پانچ سال کیلئے آتے ہیں، کسی نے نہیں سوچا کہ ایک دن پانی کی کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے کسی نے ماضی میں نہیں سوچا، ملک میں ڈیم بنانے کی کوشش نہ کی گئی تو بہت دیر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج فی کس ایک ہزار کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے، پاکستان کا 80 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے، 2025 تک اسی طرح چلتے رہے تو پانی کی بہت قلت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں سب بڑا قرضہ چڑھا ہوا ہے، جن پر ایک دن کا 6 ارب روپے سود ادا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف دو بڑے ڈیم ہیں، اس کے مقابلے میں چین میں 84 ہزار ڈیم ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام پاکستانی اپنی حیثیت کے مطابق ڈیم فنڈ میں شریک ہوں جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا کے ساتھ ساتھ مہمند ڈیم پر بھی کام کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس میں گورنر سندھ و وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور چیف سیکریٹری سندھ سمیت ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور پانی کے منصوبے لانا اولین ترجیح ہے۔ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔

install suchtv android app on google app store