شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات ٖفائل فوٹو شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود سطح کے مذاکرات کابل میں ہوئے جن میں امن وسلامتی سے متعلق امور سمیت دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی افغان صدر اشرف غنی بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جو کابل کے ایک روزہ دورے پر ہیں افغان صدر اشرف غنی سے معاونین کے بغیر ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی، دوملکوں کے وفود ملاقات میں موجود تھے۔

اپنے افغان ہم منصب سے باتیں کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کومزید فروغ دینے کی بڑی گنجائش ہے۔

اپنے تاثرات میں افغانستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

install suchtv android app on google app store