کابل حملے کی مذمت کرتے ہیں، افغان حکومت اور عوام کیساتھ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مذہبی تہوار پر ایسی بزدلانہ کاروائی کو شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس قرار دیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملے کیا شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ جیسے مذہبی تہوار پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کاروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ سوچ کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store