برطانوی وزیر اعظم کا پاکستانی ہم منصب کے نام خط، حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

برطانوی وزیر اعظم  کا پاکستانی ہم منصب  کے نام خط فائل فوٹو برطانوی وزیر اعظم کا پاکستانی ہم منصب کے نام خط

برطانوی عوام اور حکومت کو جمہوری عمل پر دہشت گرد حملوں سے شدید صدمہ پہنچا ہے، ہم دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے پاکستانی ہم منصب جسٹس(ر) ناصرالملک سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل پر دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔

بدھ کو برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے گزشتہ ہفتے مستونگ سمیت دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر الملک کے نام ایک خط میں دلی تعزیت کی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام اور حکومت کو جمہوری عمل پر دہشت گرد حملوں سے شدید صدمہ پہنچا ہے، ہم دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کو بلند رکھنا دہشت گردی کی لعنت کیخلاف ہمارے مضبوط عزم کی عکاس ہیں۔

install suchtv android app on google app store