آرمی چیف سے افغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف سے افغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ فائل فوٹو آرمی چیف سے افغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور الیکشن میں پاک فوج سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون کے کرکے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا اور پاک افغان سرحد ی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس موقع پر افغان صدر نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کے دوران پاک فوج سے تعاون کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تعاون پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔

 Afghan President called COAS. Expressed his condolences on loss of innocent lives in recent terrorist incidents. Also assured COAS for enhanced boder security measures on Afg side as asst to Pak Security Forces during election period. COAS thanked Afg President for his concern.

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف ڈاکٹر محمد باقری کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے موضوعات پر بھی بات کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعاون کاخطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات ہونگے، آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کی۔

install suchtv android app on google app store