بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کرینگے، سراج الحق

بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کرینگے، سراج الحق فائل فوٹو بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کرینگے، سراج الحق

متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام کرپٹ مافیا کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کا انتخاب کریں تاکہ ہم خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں باغ قائد کا دورہ کیا جہاں آج شام ایم ایم اے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس موقع پرمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا ،ووٹ غریب کی طاقت ہے اس سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں۔

بلاول کے حوالے سے سوال پر جواب میں امیرجماعت اسلامی نےکہا کہ خواہشات رکھنے اورخواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں کراچی کے لیے اہم اعلان کرینگے۔ انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل ایک اتحاد ہے جو مستقبل کا روشن پروگرام دے گا۔

انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو، بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کرینگے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کراچی کو شرپسندوں نے 25 سالوں سے محروم اوراس کے مکینوں کو یر غمال بنائے رکھا اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ان کاکہناتھاکہ عالمی سازشوں کو شکست دینگے،اب قوم ماموں چاچوں کی بجائے اسلامی نظام کو ترجیح دیگی۔

install suchtv android app on google app store