آرمی چیف کا پولینڈ کا سرکاری دورہ، فاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا پولینڈ  کا سرکاری دورہ فائل فوٹو آرمی چیف کا پولینڈ کا سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پولینڈ پہنچ گئے، پولینڈ کی فوجی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچے تو ان کی پولینڈ کے وزیر اور نائب وزیر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس دوران علاقائی سیکورٹی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر، ملٹری ایوی ایشن ورکس اور وارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store