دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں جب حکومت آئی توہر جگہ دہشت گردی تھی، ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا اور آج دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے،، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

وزیر داخلہ احسن اقبال کا وفاقی دارالحکومت میں قائم سائبر سیکیورٹی کے پہلے قومی مرکز کا افتتاح کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سینٹر فارسائبر سیکیورٹی کے منصوبے کا افتتاح میرا خواب تھا جب حکومت آئی توہر جگہ دہشت گردی تھی۔ دو ہزار تیرہ میں عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات دہشت گردوں سے محفوظ نہیں تھے۔ مگر ہم نے دہشتگردی کے خاتمےکاعزم کیا اور آج دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے۔
احسن اقبال نے خود پر ہوئے قاتلانہ حملے پر کہا کہ چھ مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر حملہ کیا مگر ہم پیھچے نہیں ہٹیں گے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی ہر قوم کو چینلجز کا سامنا رہتا ہے۔ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ ستر سال سے اہداف حاصل نہیں کر سکے مگر ہم نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

install suchtv android app on google app store