بھارتی سفارتکار کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال کی سزا

بھارتی سفارتکار کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال کی سزا فائل فوٹو بھارتی سفارتکار کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 سال کی سزا

نئی دہلی کی عدالت نے بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے جرم میں 3 سال کی سزا سنا دی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مادھورگی گپتا کو عدالت نے اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے میں دوران تعیناتی ‘جاسوسی اور معلومات فراہمی’ کے الزام میں 18 مئی کو سزا سنائی۔

61 سالہ مادھوری گپتا کو 2010 میں انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو مبینہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

لو رینک خاتون سفارتکار کو بھارتی سیکریٹ ایکٹ کے خلاف مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور ضمانت پر رہائی سے قبل 2 برس تک حراست میں رہا گیا تھا۔

ان کے وکیل جوجندر دھیایا نے بتایا کہ مادھوری گپتا کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ پہلے ہی 21 ماہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پاس زیر حراست میں رہی اور انہیں اسی بنیاد پر رہائی دینی چاہیے’۔

دوسری جانب پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مادھوری گپتا نے 2009 اور 2010 کے درمیانے عرصے میں جو معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو فراہم کی وہ ملٹری نوعیت کی نہیں تھیں اس لیے انہیں سخت سزا نہیں سنائی گئی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ مادھوری گپتا سیکنڈ سیکریٹری کے طور پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھیں۔

علاوہ ازیں مادھوری گپتا نے اپنے پر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایمبیسی اور وزارت خارجہ کے حکام نے ذاتی عناد کا نشانہ بنا کر جھوٹے الزام میں پھنسیا ہے۔

تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ‘مادھوری گپتا کے عمل سے بھارتی کی ساخت متاثر ہوئی ہے اور ان کی وجہ سے سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوا۔

install suchtv android app on google app store