چیف جسٹس کا سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

چیف جسٹس کا سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم فائل فوٹو چیف جسٹس کا سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران شہید طالبعلم کے والد فضل خان کو عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔ چیف جسٹس نے فضل خان کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین حملوں میں سے ایک پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہوا تھا۔ دہشتگردوں کے اس حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store