لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنا ہے، تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کہ لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے.

انھوں نے کہا کہ یہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور لا کر کہیں گے کہ پہاڑ گرالیا، جلسہ کرنا ہے، تو لاہور ہی سے لوگ لائیں.

انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ایکشن نہیں لیا جاتا، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، ایان علی کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سب چور ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ آج ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہیں ہو رہا، کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار نیپرا اور کے الیٹرک ہیں.

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی کو وزیر اعظم کی ہدایت پر اضافی گیس دلوائی، وزیر اعلیٰ سندھ کو کہہ دیا ہے کہ 15 دن میں معاملات ٹھیک کریں، اب کراچی میں بجلی کا بحران ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی.

 

install suchtv android app on google app store