فاروق ستارکی جانب سےنگران وزیراعظم کےلیے4 نام تجویز

فاروق ستارکی جانب سےنگران وزیراعظم کےلیے4 نام تجویز فاروق ستارکی جانب سےنگران وزیراعظم کےلیے4 نام تجویز

ایم کیو ایم پی آئی بی نے بھی نگران وزیراعظم کے نام تجویز کردیے، ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی، حفیظ پاشا اور عبدالرزاق داؤد فاروق ستار کی فہرست میں شامل ہیں۔

پی آئی بی کالونی کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کی اور نگران وزیراعظم کے لیے چار نام تجویز کیے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نےنگران وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، عشرت حسین، حفیظ پاشا اور عبدالرزاق داؤد کے نام تجویز کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے حوالے سے بولے کہ شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کی بلا سے وہ کراچی دورے پر بہادرآباد جائیں یا نائن زیرو۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے ساتھ یہ زیادتی کیوں؟ صوبائی اور وفاقی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی صاف نظر آتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو ان کی حکمت عملی بھی جیسے کو تیسے والی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store