ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل

ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل فائل فوٹو ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی اہم ترین وکٹ گرادی، سرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

 پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی،اس موقع پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ندیم افضل چن اور عمران خان کی ملاقات کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور انہوں نے پارٹی چیئرمین کو پچیس اپریل کو اپنی رہائش گاہ آمد کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سترہ اکتوبر کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے،اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وسیم افضل چن کے گلے میں پارٹی پرچم ڈالا، وسیم چن سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھانجے ہیں۔

اس سے قبل ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ بھائی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اخلاقی طور پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے، مگر وہ پارٹی قیادت کے وفادار رہیں گے۔

بعد اذاں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی پنجاب کے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے ملاقات کی، ملاقات میں ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی وجوہات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کیا جائے تاہم وہ پارٹی کے ساتھ بدستور کام کرتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store