ٹرمپ کے ٹویٹ کا لہجہ نا قابل قبول ہے: وزیر اعظم عباسی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فائل فوٹو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اگرامریکا نےاقتصادی پابندیاں لگائیں اور کولیش اسپورٹ فنڈ بحال نہ ہوا تو دہشت گردی کےخلاف جنگ کمزور ہوگی، صدرٹرمپ کے ٹویٹ کا لہجہ ناقابل قبول ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباس نےکہا کہ 15سال سے امریکا کو زمینی اورفضائی لاجسٹک اسپورٹ بغیرپیسے لیے فراہم کررہے ہیں۔

 نیٹو فورسز کی سپلائی ہماری سرزمین سے اب بھی ہورہی ہے،امریکا کو کم ازکم اسے تسلیم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب پابندیوں اور کولیشن اسپورٹ فنڈ بحال نہ کرنے کی صورت میں دہشت گردی کےخلاف جنگ کمزور جائے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت انتہا پسندوں کو ملنے والی امداد روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

install suchtv android app on google app store