بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر رواں ہفتے میں چوتھی بار دفتر خارجہ طلب!

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر رواں ہفتے میں چوتھی بار دفتر خارجہ طلب! فائل فوٹو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر رواں ہفتے میں چوتھی بار دفتر خارجہ طلب!

بھارت کا پاگل پن حد سے گزر گیا۔ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ تیسرے دن بھی جاری رہی۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیاء نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی ہفتہ کو کھوئی رٹہ اور خنجر سیکٹر میں فائرنگ سے 60 سالہ معمر شخص غلام علی شہید جبکہ 2 لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔

رواں ماہ اب تک بھارت 150 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس سے 9 افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store