عمران خان نے رونے،جھوٹ بولنےاور گالیوں کےعلاوہ کیاکیا؟: مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب وزیر مملکت مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے پچھلے ساڑھے 4 سال میں رونے، جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا کیا ہے۔ عمران صاحب قوم کو بتائیں 250 چھوٹے ڈیم کہاں ہیں؟

شیخوپورہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے آج پھر وہی گھسا پیٹا ریکارڈ چلایا۔

عمران صاحب اب اپنی تقریروں سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ عمران صاحب اگلی تقریر میں خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر صرف 3 لائنیں بول کے دکھائیں۔

عمران صاحب آپ سے خیبرپختونخواہ میں میٹرو اور بس سروس تو بن نہ سکی اب رکشہ سروس ہی شروع کروا دیں۔ عمران صاحب آپ نے پچھلے ساڑھے 4 سال میں رونے، جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store