جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن) لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا: خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن) لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا لیکن آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا خواب لوگوں کی بھوک مٹانا اور غربت کو دورکرنا ہے اور ہم بھٹو کے خواب کو ضرور پورا کریں گے جب کہ کوئی ضیاالحق کی پیداوارہے تو کوئی کسی اور ڈکٹیٹر کی لیکن پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے جو اقتدار نہیں بلکہ عوام کی جنگ لڑتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا اور ماں کی طرح لوگوں کی خدمت کریں گے اور ہم بلاول کی قیادت میں نئے سورج کی طرف جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن) لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا، آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے جب کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے البتہ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔

اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کے پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینیئر ترین رہنما تھے، خورشید شاہ نے کہا کے عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے، یقین ہے کہ عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store