نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔

نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں امریکا اوربھارت کے بجائے پاکستان کے لیےسوچناچاہیے اور اس کے لئے ہم عمران خان، نوازشریف سمیت سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوازشریف بھی جمہوریت کی قدرکریں گے۔

install suchtv android app on google app store