Mon 20 November 2017

شاہد خاقان سے خورشید شاہ کی ملاقات، چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر گفتگو

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شہر اقتدار میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری سے متعلق بات چیت کی گئی۔ نیب کے موجودہ چیئرمین نومبر کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے مطابق ان کی اور وزیر اعظم کی ملاقات میں نئے چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری قانونی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے کی جائے گی۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.