پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر داخلہ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے اوراس کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ضلع نارووال میں پیر کے روز ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی،انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی اور اقتصادی استحکام ناگزیر ہے۔

install suchtv android app on google app store