عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

  • اپ ڈیٹ:
عمران خان اور طاہر القادری عمران خان اور طاہر القادری

انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورعلامہ طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014ء کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جنجوعہ پر تشدد، سرکاری ٹی وی پر حملے اور ریڈ زون میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو مفرور قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

عدالت نے پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جائیداد یں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کے مزید تین گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر دھاوے کے حوالے سے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو بھی بطور گواہ طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت سے عمران خان اور طاہر القادری کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بھی نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store