اسلام آباد پولیس نے مفتی ابرار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کر دی، مسجد فاروق اعظم پہنچ کر وارنٹ موصول کروا دیے گرفتاری کے خوف سے مفتی ابرار روپوش ہو گئے، اسلام آباد پولیس کے چھاپے، عدالت نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے اور گرفتاری سے بچنے پر عدالت نے مفتی ابرار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر I-9/4 میں مسجد فاروق اعظم پہنچ کر مفتی ابرار کو وارنٹ گرفتاری موصول کروائے۔
مفتی ابرار کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 1212/26 درج ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سنگین دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں بغیر اجازت احتجاجی اجتماع، سڑک بلاک کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس پارٹی پر پتھراؤ، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات بھی شامل ہیں۔
مقدمہ 7 نومبر 2026 کو سیکٹر I-9/4 میں بغیر این او سی احتجاجی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کے واقعے پر درج کیا گیا تھا۔
سڑکوں کی بندش، کارِسرکار میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ، فضل الرحمان کے ساتھی مفتی ابرار پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما مکروہ دھندا بے نقاب ہونے پر ریاستی اداروں کو دھمکانے سمیت غیر قانونی اقدامات کرنے لگے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی ابرار پر مسلح اور ڈنڈا بردار عناصر کیساتھ اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار پر انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں۔
فضل الرحمان کا قریبی ساتھی مفتی ابرار پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہے۔
تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کے ساتھی مفتی ابرار پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں غیر قانونی اجتماع، سڑک کی بندش اور پولیس پر پتھراؤ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے پیشگی اجازت کے بغیر اجتماع کیا اورپولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت کی۔
جے یو آئی(ف) کے عناصر نے واقعے کے دوران اسلحے کے زور پر سرکاری اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی سے بھی روکا۔
غیر قانونی اجتماع کے دوران عام شہریوں، مسافروں اور قریبی رہائشی فلیٹس کے مکینوں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈالی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 7 سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
فضل الرحمان کے قریبی ساتھی قانونی گھیرا تنگ ہونے کے بعد اپنی نجی ملیشیا کیساتھ مل کر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی مذموم کوشش کرر ہےہیں۔