احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اہم بیان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے

جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایک سال کی توسیع کی کثرت رائے سے منظوری دیدی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے کیپٹن صفدر کی جانب سے احسن بھون کے خلاف شکایت پیش کی، شکایت احسن بھون کی تعلیمی قابلیت، انرولمنٹ اور پروفیشنل کریڈینشلز کی تصدیق اور انکوائری سے متعلق تھی۔

سیکرٹری نے کمیشن کو مطلع کیا کہ شکایت تبصرے کےلیے سیکرٹری پاکستان بار کونسل کو بھجوائی گئی تھی، سیکرٹری پاکستان بار کونسل نے جواب دیا بار کونسل کے انتخابات میں بطور کامیاب امیدوار احسن بھون کی ڈگری کی تصدیق کروائی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ احسن بھون ایڈوکیٹ کی ڈگری کی تصدیق ریٹرننگ افسر (اٹارنی جنرل پاکستان) کی جانب سے دو بار کی گئی، پاکستان بار کونسل کے جواب میں کہا گیا کہ احسن بھون کی ڈگری کی پہلی بار 2021 میں تصدیق کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 2026 میں بھی پنجاب یونیورسٹی نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کی۔

یاد رہےکہ کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی ڈگری کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے اور اسے جعلی قرار دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store