جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن پہلی بار شرکت کی جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی بطور ممبر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

دریں اثنا جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی، کیپٹن صفدر نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان کو احسن بھون کی ڈگریوں کے حوالے سے درخواست بھیجی تھی جس میں انہوں نے احسن بھون کی ڈگری پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پاکستانکی تاریخ

چیف جسٹس نے درخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی، جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

 

install suchtv android app on google app store