ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےکہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی قابل فخر روایت کی بنیاد ہیں، جبکہ ہمارے اسلاف کے کارنامے محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں۔ ایئرچیف نےمزیدکہاابھرتے چیلنجز سےنمٹنےکیلئےپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں ہرسطح پر برقرارہیں۔
ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے یوم فضائیہ کےموقع پر کہاوطن کا دفاع مقدس امانت ہے،ثابت قدمی اوروابستگی کے ساتھ ہمیشہ نبھاتےرہیں گے،پی اے ایف پاکستان کی خودمختاری اورفضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرُعزم ہے،
ایئرچیف نےمزیدکہاابھرتے چیلنجز سےنمٹنےکیلئےپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں ہرسطح پر برقرارہیں، معرکہ حق میں شاندارکامیابی پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنل استعداد کا ثبوت ہے
پاک فضائیہ میں 7 ستمبر یوم شہداء کےطورپرمنایاگیا،شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ملک بھر کےتمام ایئربیسزپریوم شہداء کی تقریبات منعقد ہوئیں،جن میں پاک فضائیہ کے شہداء کی عظیم قربانیوں، وفاداری اور شجاعت کو سلام پیش کیا گیا۔