وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 لوگوں کو معطل کیا گیا، کمیٹی اگلے 2 دن میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرائے گی، رپورٹ میں ان 8 افراد کا تعین ہوگا کہ کس کی کتنی غلطی یا غفلت ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا اس کے بعد انفرادی طورپر ان8 افراد کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نےکہا پولیس بھی اپنی تفتیش کررہی ہے، جلد معلومات سامنے آجائیں گی۔
انہوں نے کہا ہمارا لاء ڈپارٹمنٹ بھی اس پر کام کررہا ہے، 2 سے3 دن میں پولیس فوجداری قوانین کے تحت پرچے درج کرنا شروع کردے گی۔