خطے کی کشیدہ صورتحال؛ وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب کادورہ کررہے ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری بھی دیں گے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دور سعودی عرب پر روانہ ہوئے ہیں۔

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں برادرانہ تعلقات اور شراکت داری مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری بھی دیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

install suchtv android app on google app store