اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ مستقل ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد تقریب حلف برداری کا آغاز ہوا، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔
