پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حصص بولیاں آج لگائی جائیں گی

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی فائل فوٹو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بولیاں صبح 10 بجکر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک لگائی جائیں گی جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔

بولیاں جمع ہونے کے بعد مہربند لفافے ڈبے میں رکھے جائیں گے، اس کے بعد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کرے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ریفرنس قیمت کی منظوری دے گی، بولی کھلنے کے موقع پر ریفرنس قیمت کا باقاعدہ اعلان ہوگا، بولیاں ریفرنس قیمت سے زیادہ ہوئیں تو کھلی نیلامی ہوگی، اگر بولیاں ریفرنس قیمت سے کم ہوئیں تو زیادہ بولی لگانیوالے کو ترجیح دی جائے گی۔

قومی ائیر لائن کے 25 فیصد حصص حکومت کے پاس قیمتی اثاثےکے طور پر رہیں گے، کامیاب بولی دہندہ باقی 25 فیصد خریدنے یا حکومت کے پاس چھوڑنے کا مجاز ہوگا۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بولی دہندگان سے موصول دستاویزات پر دستخط ہوں گے اس کے بعد نجکاری کمیشن 90 دن میں تمام قانونی کارروائی مکمل کرے گا۔

حکومت کے فیصلے کے مطابق اس عمل کو ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ مشیربرائے نجکاری محمدعلی بولی کے عمل کے اختتام پرپریس کانفرنس کریں گے۔

قومی ائیرلائن کی نجکاری وزیراعظم شہبازشریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store