ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ کے 16اکاؤنٹس منظرعام پر آ گئے

ملزم فائل فوٹو ملزم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے،مرکزی ملزمہ ردا کی جانب سے مختلف لوگوں کے ناموں سے بنائے گئے سولہ اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ ردا کی جانب مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے 70 تولہ سے زائد زیورات جمع کروائے گئے اور دو کروڑ سے زائد کا قرض حاصل کیا، جن لوگوں کے نام پر سونا جمع کروایا گیا ان میں سے آٹھ اکاؤنٹ مختلف مردوں اور آٹھ اکاؤنٹ خواتین کے نام پر ہیں جبکہ ایک اکاؤنٹ ملزمہ کے نام پرہے ۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ ردا کے نام پر زیورات کے بدلے صرف بارہ لاکھ سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے ۔

install suchtv android app on google app store