وزیرِ اعظم 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے: دفتر خارجہ

وزیرِ اعظم 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے: دفتر خارجہ فائل فوٹو وزیرِ اعظم 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے: دفتر خارجہ

دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے  ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت پر زور دیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کی مشکلات اجاگر کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم یو این کے اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔

 ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ کے حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

 دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امن، ترقی اور عالمی خوش حالی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

install suchtv android app on google app store