پی ٹی وی کے ملازمین کی میڈیکل سہولتوں کی بندش کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے ملازمین کی میڈیکل سہولتوں کی بندش کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

جسٹس محمد آصف نے پی ٹی وی کے 42 پنشنرز کی درخواست پر سماعت کی، میڈیکل سہولیات سرکاری ہسپتالوں تک محدود کرنے کا 29 جولائی کا حکم نامہ معطل کیا گیا، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو ستمبر کے دوسرے ہفتے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سہولیات بارے 29 جولائی کا آرڈر غیرقانونی ہے، پی ٹی وی سرکاری نہیں بلکہ ایک خودمختار ادارہ ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی ٹی وی ملازمین پر سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی پابندی غیرقانونی ہے، پی ٹی وی کا غیرقانونی بورڈ آف ڈائریکٹرز ایسا کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا ہے، ملازمین کو ایک مرتبہ دی جانے والی کوئی سہولت قانونی طور پر واپس نہیں لی جا سکتیں۔

install suchtv android app on google app store