کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کے تخمینے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کے تخمینے کا فیصلہ فائل فوٹو کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کے تخمینے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول زیورات، گھڑیوں، قالینوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں کا تخمینہ بولیوں کے ذریعے لگایا جائے گا اور اس سلسلے میں ای پیڈز سسٹم کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

موصول ہونے والی بولیاں 29 اگست کو ای پیڈز کے ذریعے کھولی جائیں گی جس کے بعد مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا اور انہیں تحائف کے تخمینے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store