پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔۔ افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کی واپسی کا عمل آئی ایف آر پی کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں اور افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس کیلئے وزارت داخلہ نے سیکشن آفیسر سکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔