بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور مشیر وزیر اعلیٰ بیرسٹر سیف کی ملاقات

  • اپ ڈیٹ:

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز، دو بہنوں، مشیر وزیر اعلیٰ بیرسٹر سیف نے ملاقات کی جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی بھابھی مہر النسا ءنے ملاقات کی۔ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا روز بانی پی ٹی آئی سے دو بہنوں نے ملاقات کی جن میں عظمی خانم اور نورین نیازی شامل تھیں۔

چودھری ظہیر عباس نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store