ججز سنیارٹی کیس، عدالتی فیصلے کیخلاف دو انٹراکورٹ اپیلیں دائر

سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف مزید دو انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کردی گئیں۔ اپیلیں کراچی بار اور شعیب شاہین کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، انٹرا کورٹ اپیلوں میں ججز سنیارٹی کیس کا انیس جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی درست تشریح نہیں کی، سپریم کورٹ نے آرٹیکل دو سو میں لفظ مستقل تبادلے کو ازخود اخذ کیا۔

درخواست گزاروں نے اپیلوں میں مزید کہا ہے کہ آئین میں ججز کے مستقل تبادلے کا کوئی تصور نہیں، ججز کی آسامیوں پر تعیناتی جوڈیشل کمشین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

عدالت کا یہ قرار دینا کہ تبادلے سے بھی آسامی پر تعیناتی ہو سکتی خلاف آئین ہے، ججز سنیارٹی طے کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں۔

install suchtv android app on google app store