آئینی عدالت کیلئے مخالفت موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے،آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے جبکہ 2006 کا میثاقِ جمہوریت، پی پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہا ہے، میرے قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے،آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store