سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وار پنشن میں 25 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ نے بجٹ پر عملدر آمد کے تناظر میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر یکم جولائی 2024 سے ریلیف ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنشن میں اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا، یکم جولائی 2024 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا، ایڈہاک ریلیف پنشن اورگریجوایٹی کا تعین کرتے وقت شامل نہیں ہوگا، ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کے تعین میں بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی ملازمین کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہیں ملے گا اور ڈیپوٹیشن سے واپسی پر ایڈہاک ریلیف الاؤنس لاگو ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store