ایپلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید اور فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید اور صنم جاوید فائل فوٹو رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید اور صنم جاوید

رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید اور صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

علاوہ ازیں پشاور کی ایپلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے، فیصل جاوید کے وکیل نے کہا کہ فیصل جاوید پر اثاثے ظاہر نہیں کرنے کا غلط الزام ہے۔

شکایت کنندہ کے وکیل نے دلیل دی کہ امیدوارکو وراثت میں والد سے جائیداد ملی ہے جس کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا ہے۔

فیصل جاوید کے وکیل نے کہا کہ جس نے اعتراض اٹھایا ہے وہ خود سینیٹ الیکشن کا امیدوار ہے، بعد ازاں پشاور کے اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔

install suchtv android app on google app store