سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل

بیرسٹر گوہر علی خان فائل فوٹو بیرسٹر گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا اور سائفر کی تصدیق کی تھی۔ انہی کی سفارش پر سائفر کو ڈیمارش کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو اپنا بیان جاری کرنا چاہیے۔ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ اور حتی کہ ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے جب کہ اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا ہے اور ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔ ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت 5 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔اگر بانی چیئرمین جیل سے باہر آئے تو وہ کسی بھی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store