ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی

ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی فائل فوٹو ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی

ملک میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں کیونکہ بارش برسانے والا ایک اسپیل آئندہ 2 روز بعد ملک میں داخل ہورہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 مارچ کو بارش کا ایک نیا اسپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا یہ اسپیل 3 دن تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں پر بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store