صحافی کو دھمکانے کا کیس: فیصل جاوید پر فرد جرم عائد

فیصل جاوید فائل فوٹو فیصل جاوید

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔

عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔

فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store