محسن نقوی کا حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کا امکان

محسن نقوی فائل فوٹو محسن نقوی

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اہم وزارت دی جائے گی اور وہ چیئر مین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹر منتخب ہونے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے جبکہ وہ اس وقت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store