وزارت عظمی کے امیدوار عمر ایوب اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

عمر ایوب، شہباز شریف فائل فوٹو عمر ایوب، شہباز شریف

قائد ایوان کیلئے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔ وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف اس ایوان کے رکن نہیں، الیکشن ہارے ہیں، مزید کہا کہ نامکمل ایوان میں وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات کو مسترد کر دیا اور دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کےآفس میں جمع کرائے گئے ، اسحاق ڈار،طارق فضل چوہدری،حنیف عباسی اور دیگر ارکان نے کاغذات جمع کرائے۔

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کیساتھ 7 افراد تجویز کنندہ اور7 تائیدکنندہ ہیں۔

دوسری جانب قائد ایوان کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے کاغذات جمع کرانے وفد سیکرٹری آفس پہنچا، اسد قیصر،علی محمدخان، عامر ڈوگر، جنید اکبر سیکرٹری قومی اسمبلی آفس گئے۔

سنی اتحادکونسل نےعمرایوب کےوزیراعظم کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، اسد قیصر،علی محمد خان، عامر ڈوگر اور جنید اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی آج 2 بجے تک سیکرٹری کے پاس جمع ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکر آفس میں سہ پہر 3 بجےہوگی جبکہ وزیراعظم کا انتخاب کل صبح 11بجے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store