کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کر دی، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اپنے ریجن میں دھاندلی کا اعتراف کیا تھا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی انکشاف کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کوکوئی ہدایات نہیں کیں، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آراو،آراو یا پریذائیڈنگ افسرہوتا ہے۔

ادارے کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ عہدے سے مستعفی

واضح رہے کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کی جانب سے اعترافی پریس کانفرنس میں کہنا تھا ، ’میرے سامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عرصے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ میں نے جو جرم کیا ہے مجھے اس پر سزائے موت دی جائے۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ۔ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں ، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔‘

انہوں نے کہا کہ تمام بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھرنے والے سیاسی لوگوں کے لیے کوئی غلط کام نہ کریں۔

install suchtv android app on google app store