پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا فائل فوٹو پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزرات عظمیٰ کے لیے اپنے نامزد امیدوار کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، یہ منظوری پارٹی کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے، پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج تحریک شروع کرے گی۔ بچہ بچہ جانتاہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

اسد قیصر نے بتایا کہ انہیں تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کاٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سےرابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بدترین الیکشن ہوا اورہم چاہتے ہیں آپس میں بیٹھ کرلائحہ عمل بنائیں۔ پاکستان میں ہونے والےحالیہ الیکشن کو دنیا بھی نہیں مان رہی۔

 

install suchtv android app on google app store