این اے 47 : طارق فضل چوہدری کے ہاتھوں شعیب شاہین کو شکست

پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو شکست دے دی۔

حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

install suchtv android app on google app store