غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری فائل فوٹو غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 153 مرد، 114 خواتین اور 287 بچے شامل تھے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری کو مزید 554 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 153 مرد، 114 خواتین اور 287 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 58 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 71 ہزار 553 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store