وفاقی دارالحکومت میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح سے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے کہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔